ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانچ حجابی طالبات نے منگلورو یونیورسٹی کالج سے طلب کیا ٹرانسفر سرٹفکیٹ

پانچ حجابی طالبات نے منگلورو یونیورسٹی کالج سے طلب کیا ٹرانسفر سرٹفکیٹ

Mon, 20 Jun 2022 18:59:39    S.O. News Service

منگلورو 20 / جون (ایس او نیوز) ہمپن کٹّہ میں واقع منگلورو یونیورسٹی کالج کی  پانچ  طالبات نے حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضری کی اجازت ممنوع قرار دئے جانے کے بعد کالج انتظامیہ سے اپنا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ  طلب کیا  ہے۔

    کالج کی پرنسپال انوسویا رائے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے کالج میں داخلہ لینے کی غرض سے 5 طالبات نے ٹرانسفر سرٹی فیکٹ  کے لئے درخواست دی ہے ۔ البتہ ہم نے  انہیں اس درخواست میں کچھ تصحیح کرکے دوبارہ دوسری درخواست دینے کے لئے کہا ہے ۔ جب تصحیح شدہ درخواست موصول ہوگی تب کالج انتظامیہ سرٹی فکیٹ جاری کرنے کے سلسلے میں اقدام کرے گی ۔

    پرنسپل نے مزید کہا کہ امتحانی پرچوں کی جانچ  کا کام چل رہا ہے اس لئے انڈر گریجویٹ کلاسس کی پڑھائی آج سے آن لائن شروع کر دی گئی ہے ۔  کالج میں زیر تعلیم 44 مسلم طالبات میں سے صرف چند طالبات کو چھوڑ کر بقیہ طالبات کی اکثریت نے ضوابط کی پابندی کے ساتھ کلاسس میں حاضر ہو رہی ہیں ۔ 

    خیال رہے کہ پی یو سی سال دوم کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد انڈر گریجویٹ کورسس کے لئے اس ہفتہ سے کالجوں میں داخلہ شروع ہو رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں منگلورو یونیورسٹی حجاب تنازع کے شروع ہونے کے بعد یونیورسٹی وائس چانسلر پی ایس ایداپدیتیا نے اس بات کا اشارہ کیا تھا کہ اگر مسلم طالبات حجاب کے بغیر کالج میں حاضری کے لئے تیار نہیں ہیں اور وہ  دوسرے کالجوں میں داخلہ لینا چاہتی ہیں ، تو ان کے لئے خصوصی انتظام کر دیا جائے گا ۔ اب اسی بنیاد پر 44 میں سے 5 پانچ طالبات نے ٹرانسفر سرٹی فکیٹ کے لئے پہل کی ہے ۔ 


Share: